Sunday, August 28, 2016

TAQLEED KI ZARURAT AUR GHAIR MUQALIDEEN KA OPERATION

نحمده و نصلی علی رسوله الکریم
حجة الارض امام المتکلمین مناظر اسلام حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکاڑوی نوراﷲمرقدہ کے غیر مقلدین سے تقلید کے موضوع پرسوالات
غیر مقلدین سے وہ سوالات جن سے بالیقین ثابت ہو گا کہ فرقہ جدید نام نہاد اہلحدیث(غیر مقلدین) بالضرور تقلید کرتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہیں۔لیکن اس کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
(1)کیا آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے فرمایا تھا کہ اے اہل قرآن ! وتر پڑھو اور کیا یہ بھی فرمایا تھا کہاہل قرآن خاص اہل اللہ ہیں۔کیا ان احادیث میں اہل قرآن سے موجودہ فرقہ اہل قرآن یعنی منکرینحدیث مراد ہے ؟
(2) کیا اس لفظ : اہل قرآن سے علمی طبقہ یعنی حفاظ کرام مراد ہیں یا کوئی مذہبی فرقہ؟
(3) کیا انگریز کے دور حکومت سے پہلے کسی جاہل کو اہل قرآن کہا گیا ہے ؟
(4)کیا پاک و ہند میں 90ھ میں جو مسلمان آئے وہ سب اہل قرآن تھےکیونکہ اس زمانہ میں صحاح ستہ کا وجود نہ تھا؟
(5)کیا فرقہ اہل قرآن کا وجود کسی پہلی اسلامی حکومت میں تھا، ان کا ترجمہ قرآن، تفسیر قرآن، نماز کی کتاب، ان کا مدرسہ، ان کی مسجد، ان کی قبر بھی کسی اسلامی ملک میں تھی؟
(6)اس فرقہ نے جب اپنا نام اہل قرآن رکھ لیا تو اب قرآن ان کا ہوگیا ، اہلحدیث کا قرآن سے کوئی تعلق رہا یا نہیں؟

اہلحدیث غیر مسلم
(7) کراچی کے مسعودی فرقہ نے اہلحدیث سے کٹ کر اپنا نام جماعت المسلمین رکھ لیا، اب قرآن و حدیث میں جہاں مسلم کا لفظ آتا ہے وہ اپنا فرقہ مراد لیتا ہے اور اہلحدیث کو غیر مسلم کہتا ہے ، کیا اس میں وہ حق بجانب نہیں؟
(8) قرآن پاک میں لفظ ربوہ دو جگہ آیا ہے کیا اس سے قادیانیوں کاشہر ربوہ شہر مراد ہے ؟ نہیں تو کیوں؟
(9)کیا قرآن پاک میں جہاں حزب اللہ کا لفظ آیا ہے اس سے کیپٹن عثمانی کراچی والے کا فرقہ مراد ہے؟
(10) اہل قرآن کا کہنا ہے کہ جب سے قرآن ہے اس وقت سے اہل قرآن ہیں۔ جب قرآن سچا ہے تو اہل قرآن یقینا سچے ہیں۔ اہل قرآن کو اس وقت تک جھوٹا نہیں کہا جاسکتا جب تک قرآن کو جھوٹا نہ کہا جائے؟ یہ اہل قرآن والے کہتے ہے۔
آج تک چیلنج قبول نہیں ہوا
(11) اہل قرآن کا کہنا ہے کہ اہلحدیث قرآن کے منکر ہیں اسی لئے اہل قرآن کو کافر کہتے ہیں۔ قرآن کو ماننا ان کے نزدیک کفر ہے۔
(12) ان کا کہنا ہے کہ سب صحابہ رضی اللہ عنهم اہل قرآن تھے ان میں سب سے کسی ایک نے بھی صحاح ستہ نہ پڑھی۔
(13) ان کا سوال ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنهم، تابعین اور تبع تابعین کرام رحمہ اللہ تعالی علیہ صحاح ستہ مانے بغیر صرف قرآن مان کر مسلمان تھے یا کافر ؟
(14) ان کا کہنا ہے کہ اہلحدیث یہ دعوی کرتے ہیں کہ احادیث قرآن کا بیان اور قرآن کی تفسیر اور تشریح ہیں لیکن ہم نے بارہا چیلنج دیا کہ آیئے ہم ترتیب وار ایک ایک حدیث پڑھتے جائیں گے آپ ہر حدیث کے موافق ایک ایک صریح آیت لکھاتے جائیں مگر ایک بھی اہلحدیث آج تک اس چیلنج کو قبول نہ کرسکا۔
تفسیر قرآن کا نام کوک شاستر
(15) ان کا کہنا ہے کہ اہلحدیث کو قرآن کی بالکل سمجھ نہیں ہے چناچہ نواب صدیق حسن نے تفسیر لکھی تو مولوی ثناء اللہ نے لکھا کہ سب شوکانی کی تفسیر ہےمظالم روپڑی ص 21 ( مولانا ثناء اللہ نے تفسیر لکھی تو علماء عرب و عجم نے اسے کافر اور مرتد قرار دیا۔ مولوی عنایت اثری نے تفسیر لکھی تو عبد اللہ روپڑی نے اس کو غلط قرار دیا ۔ عبد اللہ روپڑی نے تفسیر لکھنا شروع کی تو مولوی ثناء اللہ نے اس تفسیر کا نام کوک شاستر رکھا۔
(16) ان کا کہنا ہے اہلحدیث قرآن پر عمل نہیں کرتے اور عمل کر بھی کیسے سکتے ہیں جبکہ ان کو قرآن آتا ہی نہیں۔ یہ قرآن پاک کو صرف تبرک اورتلاوت کیلئے مانتے ہیں اور بس۔
اہلحدیث جھوٹے ہیں
(17) ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ قرآن میں ہر چیز کی تفصیل ہے جبکہ یہ خدا کیخلاف قرآن کو مجمل کہتے ہیں ۔
(18) وہ کہتے ہیں :‏‎ ‎قرآن یقینی ہے اور حدیث کو خود ظنی مانتے ہیں۔دین یقین کا نام ہے نہ کہ ظن کا ۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں ۔ ان الظن لایغنی من الحق شیئا ۔
(19) ان کا کہنا ہے کہ جتنی جھوٹی حدیثیں مسلمانوں نے گھڑیں کہ اس پرمستقل کتابیں ہیں، اتنا جھوٹ کسی اور امت نے اپنے نبی پرنہیں بولا اوروہ جھوٹی حدیثیں گھڑنے والے سب اہلحدیث ہی تو تھے۔ تو جو اہلحدیث نبی پرجھوٹ بولتے تھے ان کی حدیثیں دین کیسے بن گئیں۔
اختراع اہلحدیث
(20) ان کا کہنا ہے کہ رسول اقدس صلی الله علیه وسلم نے اہل قرآن کو خاص اہل اللہ فرمایا مگر اہلحدیث نہ اس زمانہ میں تھے نہ حضرت نے کبھی ان کو نجات پانے والے فرمایا۔
(21) بلکہ اس کے برعکس آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا کہ آخری زمانہ میں کذاب و دجال پیدا، ہوں گے جو تمہارے پاس حدیثیں لایا کریں گے جوتمہارے باپ دادا نے سنی بھی نہ ہوں گی، ان سے بچنا، وہ لوگ گمراہ کرنےوالے اور فتنہ ڈالنے والے ہوں گے، اوکما قال: مسلم۔
(22) خود آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے فرمایا : تمہارے پاس میرے نام سےلوگ مختلف حدیثیں لائیں گے ان میں سے جو کتاب اللہ کے موافق ہوں گی یامیری سنت کے موافق ہوگی وہ میری طرف سے ہوں گی اور جو قرآن پاک اور میری سنت کے خلاف ہوں گی وہ میری طرف سے نہیں ہوگی الکفایہ خطیب بغدادی:معلوم ہوا کہ بہت سی حدیثیں سنت کو مٹانے والی ہوں گی۔
(23) آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے علیکم بسنتی تو فرمایا علیکم بحدیثی کہیں نہیں فرمایا۔
(24) بعض غیرمقلد کہا کرتے ہیں کہ سنت اور حدیث ایک ہی چیز ہے لیکن یہ بات گزشتہ حدیث کے خلاف ہے، وہ کوئی صریح حدیث پیش کریں کہ سنت اور حدیث ایک چیز ہے۔
(25) آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے فرمایا من رغب عن سنتی فلیس منی بخاری مگر اہلحدیث سنتوں کو چھوڑکر مخالف سنت حدیثوں پر عمل کرنے لگے۔
(26) قرآن و حدیث میں اجماع امت کے منکر کو دوزخی کہا گیا ہے مگر آج اجماع امت کے منکر اپنے کو اہلحدیث کہتے ہیں جو کسی حدیث سے ثابت نہیں ۔
(27) آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے فقہ کے مخالف کو شیطان اور منافق فرمایا۔ فقہ کے مخالف کا نام اہلحدیث کسی حدیث میں نہیں۔
منکرین فقہ
(28) اہل قرآن کہتے ہیں کہ ہم نبی پاک  صلی الله علیه وسلم کے ارشادات کا انکار نہیں کرتے، ہاں صحاح ستہ و دیگر کتب حدیث کو ہم قرآن کے برابراور دین کا ماخذ نہیں مانتے ۔ تو اہلحدیث ان کو منکرین حدیث کہتے ہیں لیکن خود چار فقہوں کا انکار کرنے کے بعد بھی اپنے آپ کو منکرین فقہ نہیں کہتے، یہ کیسا تضاد ہے۔
(29) اہل قرآن کہتے ہیں کہ احادیث قرآن کی طرح یقینی اور دائمی ضابطہ عمل یعنی دین نہیں، ہاں بوقت ضرورت ان سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہی کچھ اہلحدیث فقہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ دائمی عمل کیلئے نہیں ، ہاں استفادہ کیا جاسکتا ہے تو فرق کیا ہے؟
(30) اللہ تعالی نے انسانوں کی جو یہ تقسیم فرمائی ہے کہ کچھ لوگ اہل ذکر ہوتے ہیں، باقی ناواقف، ان ناواقفوں کو اہل ذکر سے سوال کا حکم دیا ہے ، آپ اس تقسیم کے قائل ہیں یا نہیں؟
استنباط اجتہاد اور تقلید
(31) اللہ تعالی نے کچھ لوگوں کو اہل استنباط قرار دیا ہے باقی لوگوں کو ان کی طرف لوٹنے کا حکم دیا ہے ۔ اس تقسیم کے آپ قائل ہیں یا نہیں؟
(32) اللہ تعالی نے ہر قوم سے ایک یا چند ایک کو فقیہ بننے کا حکم دیاہے اور باقی ساری قوم کو ان کی فقہ ماننے کا حکم دیا ہے یا نہیں؟
(33) آپ کے فرقہ میں بھی یہ تقسیم ہے یا آپ کے فرقہ کے سب لوگ فقیہ ،اہل ذکر اور اہل استنباط ہیں؟
(34) آپ کے فرقہ کے وہ لوگ جو اہل استنباط اور فقیہ نہیں اور ان پر بھی کتاب و سنت کے مطابق زندگی گزارنا لازم ہے یا نہیں؟
(35) اگر وہ لوگ احکام کے پابند ہیں تو ان کیلئے ایسے اجتہادی احکام جاننے کا کیا راستہ ہے اور اس راستہ کا اختیار کرنا ان پر فرض ہے یا واجب؟
(36) آپ نے عمر بھر اللہ کی عبادت اور اللہ کے بندوں سے معاملات اجتہادسے کئے یا تقلید سے ؟
(37) اجتہاد کی کیا کیا شرائط ہیں؟ آپ سب میں موجود ہیں یا بعض میں، جو لوگ اجتہاد کی قوت نہ رکھتے ہوئے اجتہاد کریں وہ فافتوا بغیر علم فضلوا و اضلو کے مصداق ہیں یا نہیں؟
(38) کیا آپ تمام مسائل میں اجتہاد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں یا بعض میں، اپنے خاص اجتہاد کے کم از کم دس نمونے پیش فرمائیں اور کم از کم دس مسائل وہ لکھیں جن میں آپ نے تقلید فرمائی ہو؟
(39) اجتہادی مسائل میں مجتہد اجتہاد کرے تو اس میں صواب پر دو اجر اور خطاء پر بھی ایک اجر ملے گا ، تو یہ فرمان نبوی صلی الله علیه وسلم ہے ، مگر اہلحدیث کا کہنا ہے کہ یہ رائے اور اجتہاد کار شیطان ہے ، یہ کس حدیث میں ہے؟
(40) ائمہ مجتہدین کی تقلید کو شرک کہنا اور اپنے نفس کی تقلید کو فرض کہنا ، یعنی فہم محتہد حجت نہیں کیونکہ خطاء سے معصوم نہیں مگر فہم نااہل حجت ہے کہ معصوم عن الخطاء ہے مثل رسول و خدا کے ، اسی لئے جو لوگ اس کے فہم کا انکار کرتے ہیں تو وہ یہ نہیں کہتے کہ انہوں نے ہمارے فہم کا انکار کیا بلکہ کہتے ہیں کہ اس نے خدا، رسول صلی الله علیه وسلم کا انکار کیا۔‏
(41) روز اول سے آج تک یہی معمول رہا ہے کہ عامی کو جو مسئلہ پوچھنا ہو، وہ عالم سے پوچھا ، عالم نے حکم بتایا ، سائل نے مانا اور کاربند ہوا ۔صحابہ کرام رضی اللہ عنهم سے آج تک ، حکم بتاتے وقت علماء نے کبھی عوام کو دلیل تفصیلی اس طرح بیان نہیں کی کہ اس کو خوب ذہن نشین ہوجائے کہ یہ حکم ثابت صحیح ، واضح اور صریح غیر معارض اور غیر منسوخ ہے نہ کبھی عامی نے ایسی دلیل تفصیلی کا مطالبہ کیا ، یہی تقلید ہے اور کتب حدیث مثلآ
کتاب الآثار ، موطا ، عبدالرزاق ، ابن ابی شیبہ اور دیگر کتب حدیث کےتراجم و ابواب میں یہ آفتاب نصف النہار کی طرح ثابت ہے ۔ ہزارہا فتاوی صحابہ کرام رضی اللہ عنهم اور تابعین کرام رحمہ اللہ کے کتب حدیث میں اورلاکھوں فتاوی فقہاء کے کتب فقہ و فتاوی میں بھرے پڑے ہیں جن میں نہ مفتی نے دلیل تفصیلی بیان کی نہ مستفتی نے دلیل تفصیلی کا مطالبہ کیا نہ محدثین نے ایسے فتاوی کو مردود قرار دے کر کتابوں سے خارج کیا تو غیرمقلدین کے نزدیک دور صحابہ کرام رضی اللہ عنهم سے لے کر آج تک کے سب عامی مشرک ہوئے اور تمام علماء امت مشرک گر ہوئے؟ کہاں ہے خیرالقرون اور کون ہے خیرالامت؟
زمانہ خیرالقرون گروہ در گروہ
(42) صحابہ کرام رضی اللہ عنهم قرآن پاک میں فرقوا دینهم و كانو شيعا پڑھتے رہے مگر گروہ در گروہ ہوگئے ۔ مکہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے مقلدین کا مذہب چلتا تھا، مدینہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا الگ مذہب تھا ، کوفہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا الگ مذہب ، آج بھی کتب حدیث ان کے اختلافی فتووں سے بھرپور ہیں ، پھر حضرت عطاء رحمہ اللہ کا مذہب الگ، حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا الگ، حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا الگ، حضرت مجاہد رحمہ
اللہ کا الگ ، ان کے اختلافات آج تک کتابوں میں باقی۔ وہ لوگ اگرچہ عباسی، مسعودی ، عطائی وغیرہ نہ کہلائے مگر کام وہی رہا جو حنفی ، شافعی، مالکی، حنبلی کرتے ہیں۔ ہمیں کام سے کام ہے نہ کہ نام سے پھر یہخیرالقرون اور خیرالامت کیسے ہوا؟
حجر پرستی شرک مگر ابن حجر پرستی توحید
(43) آپ حضرات ائمہ لغت کی تقلید کرتے ہیں ، ائمہ صرف ، ائمہ نحو اورائمہ اصول کی تقلید کرتے ہیں ۔ راویوں کو ضعیف اور ثقہ کہتے ہیں تو علماء اسماءالرجال کی تقلید کرتے ہیں ۔ راویوں کی پیدائش ، رہائش ، موت میں مؤرخین کی تقلید کرتے ہیں ۔ حدیث کے صعیف و صحیح ہونے میں محدثیں کی تقلید کرتے ہیں ، یہ سب تقلیدیں کرتے ہیں کس کے حکم سے ؟ کیا خدا و رسول صلی الله علیه وسلم نے ان کی تقلید کا حکم دیا تھا ؟ اور آپ کے کوئی بڑے بزرگ فرماگئے تھے کہ بیٹا سب کی تقلید کرنا بس ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہ کرنا ؟
(44) آپ حضرات کی تقریر و تحریر سے واضح ہے کہ ائمہ اربعہ کو تو دین کے ٹکڑے کرنے والا کہا جاتا ہے لیکن ان کے مقلدین جیسے ابن حجر رحمہ اللہ ، امام نووی رحمہ اللہ کی جوتیاں تک چاٹی جاتی ہیں ۔ جب حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کی تقلید شرک ہے تو ابن حجر رحمہ اللہ کی تقلید کیا ایمان ہے ؟ عجیب بات حجر پرستی شرک ہو مگر ابن حجر رحمہ اللہ پرستی توحید ، مشرکین کا بھی کچھ ایسا ہی طرز تھا کہ رب الارباب ذی العرش کو چھوڑ کر اس کے بندوں کی بندگی کرتے تھے۔
غیر مقلدیت منصب رسالت پر
(45) جیسا اہل بدعت کا طریق ہے کہ اپنی ہر ادا کو بدعت حسنہ کہتے ہیں اور دوسروں کی ہر نیکی کو شان رسالت کی گستاخی کا نام دیتے ہیں ‏‎ ‎اسی طرح آپ بھی اپنی دلیل کو تین بار پورے زور سے  صحیح،  صحیح ، صحیحکہتے ہیں اور مخالف جتنی احادیث پڑھے پوری طاقت سے ان کو صعیف، ضعیف، ضعیف کہا جاتا ہے اور جو آپ کے فیصلے کو نہ مانے اسے خدا کا منکر اور نبی صلی الله علیه وسلم کا دشمن کہا جاتا ہے ، آپ نے کب سے منصف رسالت سنبھالا کہ آپ کے فیصلوں کا منکر، منکر رسول صلی الله علیه وسلم قرارپایا ؟
مقلد پٹے والا اور غیرمقلد بے پٹا کتا بن بیٹھا
(46) تاریخ اسلام اس پر شاہد عدل ہے کہ عوام تو کجا علماء بھی خیرالقرون کے بعد اجتہاد کی وادی میں قدم رکھتے ہوئے ڈرتے تھے اسی لئے علماء خواہ مفسرین ہوں یا محدثین ، قاضی ہوں یا مفتی ، فقہاء ہوں یا مؤرخین ،سلاطین ہوں یا وزراء ان سب کے حالات میں چار ہی قسم کی کتابیں ملتی ہیں ۔طبقات حنفیہ ، طبقات شافعیہ ، طبقات مالکیہ ،طبقات حنابلہ ۔ طبقات غیرمقلدین نامی کوئی کتاب علماء کے حالات میں نہیں لکھی گئی مگر آج مادر پدرآزادی اور ذہنی آوارگی کی وبا ایسی پھیلی کہ ان تمام مقلدین کو پٹے والے کتے کہا جاتا ہے جو ایک ہی مالک کے وفادار اور ایک ہی گھر سے کھاتے ہیں اور ہر جاہل غیر مقلد بے پٹا کتا بن بیٹھا ہے جو کبھی اپنے امام مسجد کی قے چاٹتا ہے ، کبھی وحیدالزمان کا فضلہ تلاش کرتا ہے ، کبھی ہدایہ اورفتاوی عالمگیری سے چوری دودھ پینے کی کوشش میں پٹتا ہے ، کبھی اپنے نفس کو معبود بناکر پوجنا شروع کردیتا ہے ۔ پٹ پٹاکر ائمہ مجتہدین کے منہ آنے لگتا ہے ، ان کے احکام سمجھنے کی لیاقت نہیں مگر ان کے احکام پرکھنے کی ہمت دکھاتا ہے ، کاٹتا ہے ، دوڑتا ہے بقول مولانا روم رحمہ اللہ کہ
مہ    فشاند     نور       سگ   عو  عو    کند
ہر     کسے    بر     طینت خو       خو       کند
(47) دعوی تو یہ کرتا ہے کہ کہ خدا اور رسول صلی الله علیه وسلم کے سوا کسی کی بات حجت نہیں لیکن چند معدلوں اور جارحوں کو درمیان میں کھڑا کر رکھا ہے کہ ان کے قول کو نہ صرف یہ کہ قرآن و حدیث کے برابر بلکہ قرآن و سنت پر حاکم بنادیا ہے ، وہ‎ ‎شریک فی الالوہیت نہ ہوں تو شریک فی الرسالت ضرور ہیں بلکہ مصداق اتخذوا احبارهم و رهبانهم اربابا من دون الله کا ہیں۔
(48) ائمہ اور اقوال میں ہر مکلف عامی کو تخییر ہے یا تخیر اور اس کی کیا سبیل ہے ؟
(49) یہ تخییر یا تخیر مطلق ہے یا ائمہ اربعہ رحمہ اللہ میں محصور ؟
(50) تلفیق آپ کے ہاں جائز یا فسق ؟ مختلف اعمال میں یا ایک عمل میں بھی؟ قبل عمل یا بعد عمل بھی ؟
تقلید
(51) تقلید کہتے ہیں : کسی کا قول محض اس حسن ظن پر مان لینا کہ یہ دلیل کے موافق بتلائے گا اور اس سے اس کی دلیل کی تحقیق نہ کرنا فتاوی ثنائیہ ج1 ص 260 یعنی تقلید کا تعلق اعتماد ، اعتبار اور حسن ظن پر ہے، اس کا مطلب  یہ نہیں  کہ قائل کے پاس اس قول کی دلیل نہیں ہوتی بلکہ قائل کے پاس اس قول کی تفصیل دلیل ہوتی ہے ۔ صرف سائل نے وہ دلیل تفصیل اس لئے طلب نہیں کی کہ اس پر اعتبار کرلیا تو ترک تقلید یہ ہے کہ کسی کی بات محض اعتبار سے نہ ماننا بلکہ کسی بات کو بغیر دلیل تفصیلی قرآن وحدیث کے نہ ماننا ۔ کیا کسی نفس الامر میں بادلیل بات کو بلامطالبہ دلیل ماننا‏‎ ‎‏ کفر‎ ‎‏ ،‏‎ ‎‏ شرک  ، حرام‎ ‎‏ یا‎ ‎‏ بدعت   ہے ؟
(52) آج کل سو 100% فیصد مسلمان ایسے ہیں جو اس لئے مسلمان ہیں کہ مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے ، وہ کسی غیر مسلم کے سامنے اسلام کی صداقت کودلائل سے بیان نہیں کرسکتے خود اسلام کو بلامطالبہ دلیل تسلیم کیا ہے ،یہ لوگ مسلمان ہیں یا کافر ؟ اگر ان پر رحم فرماکر ان کو مسلمان کہا جائے تو فرمایئے کہ جب ایمانیات میں تقلید جائز ہے تو فروعات میں کیسے کفر ہوگی ؟
(53) اگر کوئی کافر بلامطالبہ دلیل مسلمان ہوجائے تو اس کو مسلمان مانا جائے گا یا وہ ڈبل کافر ہوجائے گا ۔ ایک کفر پہلے تھا ایک کفر تقلیدی ہوگیا ؟
(54) معاذاللہ : اگر کو مسلمان بلامطالبہ دلیل مرتد ہوجائے تو اس کومرتد مانا جائے گا یا مسلمان ؟
(55) آج کل سو 100% فیصد غیر مقلد نمازی بھی ، نماز کے تمام جزئیات کے دلائل تفصیلیہ سے ناواقف ہیں ، ان کی نماز محض اپنے مولویوں کی تقلید میں ادا ہورہی ہے۔ کیا یہ لوگ نماز پڑھ کر تقلید کی وجہ سے کافر اور مشرک ہیں یا نہیں ؟
حسن ظن پر تلاوت
(56) آج کل سو %100فیصد عوام غیر مقلد جو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں وہ نہ اعراب کے دلائل جانتے ہیں نہ اوقاف کے ، صرف اس حسن ظن پر تلاوت کرتے ہیں کہ اگرچہ ہمیں دلائل یاد نہیں مگر اس قرآن پاک کی ایک زبر ، ایک زیر بھی بغیر دلیل کے نہیں ۔ علماء کے پاس ایک ایک زبر کی دلیل موجود ہے ، اس حسن ظن پر تلاوت کرنے سے آدمی کافر اور مشرک ہوجاتا ہے یا نہیں ؟
غیرمقلدوں کا تقلیدی حج
(57) آپ کسی غیرمقلد حاجی صاحب کو بٹھالیں ، اس سے حج کا طریقہ بالتفصیل ، بالترتیب پوچھنا شروع کردیں اور ہر جزئی مسئلہ کی دلیل تفصیلی پوچھتے جائیں وہ بے چارہ لوگوں کی دیکھا دیکھی محض تقلیدآ حج کرکے آیا ہے تو وہ تقلیدی حج کے بعد مسلمان رہا یا کافر ہوگیا ؟
غیرمقلدوں کا تقلیدی جنازہ اور بلاجنازہ میت کو قبر میں پھینک آنا
(58) آپ کسی غیرمقلد کو جنازہ کے موقع پر پکڑلیں ، پہلے اس سے بالترتیب مفصل نمازہ جنازہ کا طریقہ لکھواکر دستخط کروالیں پھر اس سے پوچھیں کہ اس میں فرائض کتنے ہیں ، سنتیں کتنی ہیں ؟ وہ بغیر کسی کی تقلید کے ہرگزنہیں بتاسکے گا۔
(59) پھر اس سے پوچھیں کہ آپ پہلی تکبیر تحریمہ کے بعد ثناء ، تعوذ ، تسمیہ ، فاتحہ ، آمین ، سورۃ پڑھتے ہیں ، یہ ساتوں چیزیں بالترتیب جنازہ کی حدیث میں دکھلادیں ؟ وہ ہرگز نہ دکھاسکے گا ۔
(60) پھر اس سے کہیں کہ دوسری تکبیر کے بعد درود ابراہیمی اسں طرح کہ امام بلند آواز سے پڑھے اور مقتدی آہستہ آواز سے اس کی دلیل قرآن یا حدیث سے دکھائیں ، وہ ہرگز نہ دکھاسکے گا ۔
(61) پھر پوچھیں کہ تیسری تکبیر کے بعد دس گیارہ دعائیں امام بلند آوازسے پڑھے اور مقتدی آمین آمین کہتے رہیں ، اس کی صریح حدیث دکھاؤ ؟
(62) پھر یہ چوتھی تکبیر کے بعد امام بلند آواز سے اور متقدی آہستہ آواز سے سلام پھیریں ، اسکی دلیل لاؤ ؟ وہ ہرگز نہ لاسکے گا ۔ جب تقلیدی عمل ان کے نزدیک باطل ہے تو گویا یہ بلاجنازہ اپنی میت کو قبر میں پھینک آئے۔ یعنی جس کا انتقال ہوا ہے اسکی میت ۔
غیرمقلد عورت کی اپنے غلام سے صحبت
(63) اگر امتیوں پر اعتماد شرک ہے تو قرآن کی بہت سی آیات پر صحیح عمل ناممکن ہوجائے گا مثلآ ایک غیر مقلد نے یہ آیت پڑھ لی واعبد ربک حتی یاتیک الیقین اور عبادت کر اپنے رب کی کہ تجھے یقین آجائے اس نے سب عبادتیں چھوڑدیں کہ عبادات اصل مقصود نہ تھی اصل مقصود تو یقین تھا وہ مجھے حاصل ہوچکا ہے ۔ آپ مفسرین کےاقوال دکھائیں کہ اس آیت میں یقیں سےمراد موت ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ میں امتیوں کی بات ماننے کو شرک سمجھتا ہوں۔
(64) ملک یمین غلام اور لونڈی دونوں کو کہتے ہیں ۔ اب قرآن پاک کی جس آیت کے مطابق آقا کو اپنی لونڈی کے ساتھ صحبت کرنے کا حق ہے اسی آیت سےایک غیرمقلد عورت اپنے غلام سے صحبت کروانے لگے تو آپ کیسے روکیں گے ۔مفسرین کی بات کو وہ قرآن کے خلاف کہہ کر رد کردیتی ہے ۔
(65) آیت وضو میں نہ چہرے کی حد مذکورہ ہے نہ غسل اور مسح کا فرق ، تواس پر غیرمقلد کیسے عمل کرے گا ؟
(66) ایک غیرمقلد قرآن کا ظاہری ترجمہ پڑھ کر وضو میں پاؤں پر مسح کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اصل قرآنی حکم مسح ہی ہے اگرچہ حدیث سے غسل کا بھی جواز ہے ۔ وہ غلط وضو سے نمازیں برباد کررہا ہے ، احادیث کو ضغیف کہہ کر ٹالتا ہے ۔‏
روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے دینا
(67) ایک غیرمقلد رمضان کے روزے نہیں رکھتا اور فدیہ دے دیتا ہے اور یہ آیت پڑھ دیتا ہےوالذین یطیقونه فدیة طعام مسکین اب کوئی منسوخ کہتا ہے یا سلب ماخذ کا قول کرتا ہے تو امتیوں کے اقوال ہیں جو حجت نہیں۔
قرآن کا حال
(68) ایک غیرمقلد نے دو بہنوں سے ایک ہی دفعہ نکاح کرلیا کسی نے آیت پیش کی کہ لاتجمعوا بین الاختین قرآن میں آیا ہے۔ اس نے کہا: اس کا مطلب ایک مکان میں جمع کرنا ہے ، اگر الگ الگ مکان میں رکھیں تو اس آیت کے خلاف نہیں ۔ اسکو اس پر مفسرین کے اقوال پیش کئے گئے کہ نکاح میں جمعکرنا مراد ہے ۔ اس نے کہا میں امتیوں کے اقوال مان کر مشرک نہیں بن سکتا ، یہ قرآن کا حال ہوگا ۔
(69) اور حدیث کو تو اعتماد و اعتبار کے بغیر مانا ہی نہیں جاسکتا ۔ آج اسماءالرجال کی کتابیں دو قسم کی ہیں : ایک وہ جن کو منقح سمجھا جاتا ہے جیسے تقریب التہذیب ، تہذیب التہذیب ، تذکرۃ الحفاظ ، میزان الاعتدال ، خلاصہ تہذیب الکمال ، ان میں نہ جارح تک کوئی سند نہ جرح کی کوئی واضح دلیل ، ان کتابوں پر اعتماد تقلید در تقلید ہے۔
(70) دوسری قسم کی کتابیں غیر منقح ہیں جن میں ہر قسم کی رطب و یابس باتیں اسانید سے مذکور ہیں لیکن اسانید کے بعض راوی ایسے ہیں جنکے حالات نامعلوم ہیں تو ایسی کتابوں پر بھی اعتماد کرنا محض تقلید ہی تقلید ہوگا۔
دنیا کا سب سے پہلا گناہ
(71) دنیا میں سب سے پہلا گناہ ترک تقلید ہی ہوا ہے ۔ اللہ تعالی نےحضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کا حکم دیا ، یہ حکم تھا اس کے ساتھ کوئی دلیل نہ تھی ۔ فرشتے حکم سنتے ہی بلامطالبہ دلیل سجدے میں گرگئے ۔ یہی تسلیم القول بلادلیل ہے اور تقلید کا ہار گلے میں پہن لیا۔ مگر شیطان نےاس بلادلیل حکم کو تسلیم نہ کیا اور تقلید کے ہار پر لعنت کے طوق کوترجیح دی۔
کیا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیهم اجمعين مشرک ہوگئے ؟؟؟
(72) حضرت صدیق اکبر رضی الله عنه نے جب جمع قرآن کا حکم دیا تو حضرت فاروق اعظم رضی الله عنه نے عرض کیا آپ وہ کا کیوں کرتے ہیں جو حضور صلی الله علیه وسلم نے نہیں کیا ۔ حضرت صدیق اکبر رضی الله عنه نے صرف یہ فرمایا کہ الله کی قسم یہ اچھائی ہے کوئی آیت یا حدیث نہ پڑھی ۔ سب صحابہ نے اسے بلاطلب دلیل تسلیم فرمالیا : بخاری
(73) حضرت صدیق اکبر رضی الله عنه کی بیعت کے وقت حضرت عمر فاروق رضی الله عنه نے یہ قیاس فرمایا کہ آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے حضرت صدیق اکبر رضی الله عنه کو نماز میں ہم سب کا امام بنادیا تھا ، اسی پر فیاس کرکے ہم احکام سلطنت میں بھی آپ کو آگے کرتے ہیں ، سب صحابہ کرام رضیالله عنهم نے اس قیاس کی تقلید میں بیعت کی ، کیا غیرمقلدین کے نزدیک اس قیاس کی وجہ سے معاذاللہحضرت عمر فاروق رضی الله عنه شیطان بنے ؟ ہرگز نہیں۔ شیطان تو ان کے سایہ سے بھاگتا تھا اور کیامعاذاللہ سب صحابہ کرام رضی الله عنهم مشرک ہوگئے ؟؟؟ ہرگز نہیں ۔ ان کو مشرک کہنا اپنے ایمان کو برباد کرنا ہے ۔
حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی الله عنه سے تقلید کا ثبوت
(74) حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنه نے اپنے منشور کا اعلان یوں فرمایا کہ آپ پہلے مسئلہ کتاب اللہ سے لیتے اگر نہ ملتا تو سنت سے لیتے اگر کسی مسئلہ کا نشان نہ قرآن میں ملتا نہ سنت میں تو اجتہاد کرتے اور فرماتے هذا رأیی یہ میری رائے ہے ۔ اگر صواب ہو تو الله کی طرف سے ہے اگر خطا ہو تو میری طرف سے ہے اور میں الله سے بخشش طلب کرتا ہوں ۔ جامع بیان العلم ج2 ص 51 )
افسوس ہر جاہل غیر مقلد یہ دعوی کرتا ہے کہ میں سب مسائل صاف طور پر قرآن و حدیث میں دکھا سکتا ہوں گویا اس کا علم قرآن و حدیث کے بارے میں حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنه سے زیادہ ہے ۔ اس روایت سے معلوم ہوا کہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنه رائے سے مسئلہ بتاتےتو سب لوگ ان کی رائے کو مانتے، یہی تقلید ہے۔ معلوم ہوا دور صدیقی رضی الله عنه میں کوئی غیر مقلد نہ تھا جو ابوبکر رضی الله عنه کی رائےکو کار ابلیس کہتا اور اس رائے کی پیروی کرنے والوں کو مشرک کہتا۔
(75) حضرت ابوبکر صدیق رضی الله عنه نے حضرت عمر فاروق رضی الله عنه کو خلیفہ نامزد کردیا ، اس حکم نامہ میں نہ آیت سے دلیل بیان کی نہ حدیث سے ، محض اپنی رائے سے ایسا کیا ۔ تمام صحابہ کرام رضی الله عنهم نے آپ کی رائے  کی تقلید میں حضرت عمر فاروق رضی الله عنه کو خلیفہ تسلیم کرلیا ، یہی تسلیم القول بلادلیل تقلید ہے ۔
حضرت عمر فاروق رضی الله تعالی عنه سے تقلید کا ثبوت
(76) حضرت عمر فاروق رضی الله عنه نے خلیفہ بنتے ہی اپنا منشور تمام مجتہد قاضیوں کو یہ بھیج دیا کہ اگر کتاب الله اور سنت رسول الله صلی الله علیه وسلم میں مسئلہ نہ ملے تو اجتہاد و رائے سے فیصلہ کرو۔ )جامع بیان العلم ج2 ص 56 ( مجتہدین کے فیصلوں کا ماننا بھی تقلید ہے۔
(77) حضرت عمر فاروق رضی الله عنه کے زمانہ میں صحابہ کرام رضی الله عنهم ان کے حکم سے سارا مہینہ مسجد میں باجماعت تراویح پڑھنے لگے جو بظاہر حضور صلی الله علیه وسلم کے حکم مبارک کہ فرض کے بعد باقی نمازیں گھر پڑھا کرو )بخاری(کے خلاف تھا جبکہ حضرت عمر فاروق رضی الله عنه نے کوئی دلیل بیان نہ فرمائی تھی.
(78) جو لوگ دور فاروقی ، عثمانی ، علوی میں بیس 20 تراویح پڑھتے تھے آپ کے نزدیک وہ عامل بہ سنت تھے یا کسی اجتہاد کے مقلد۔
(79) حضرت فاروق اعظم رضی الله عنه نے  تین طلاق کو تین قرار دینے کا اعلان فرمایا تو سب نے اس کو تسلیم کرلیا ، حضرت عمر فاروق رضی الله عنه نے اس کے ساتھ نہ کوئی آیت بطور دلیل پیش فرمائی نہ حدیث ، یہ تسلیم القول بلادلیل تقلید ہی ہے یا کیا؟
حضرت عثمان رضی الله عنه سے تقلید کا ثبوت
(80) حضرت عمر فاروق رضی الله عنه کے بعد حضرت عثمان رضی الله عنه کے ہاتھ پر بیعت اس شرط پر ہوئی کہ وہ حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی الله عنهم کے طریقہ کی پیروی کریں گے ۔ کیا اس اقرار سے جو بیعت ہوئی وہ خلافت غیر مقلدوں کے اصول پر صحیح ہے یا غلط ؟
(81) حضرت عثمان رضی الله عنه کے زمانہ میںجمہ کی اذان کا جو اضافہ ہوا اس کا اعلان کرتے وقت حضرت عثمان رضی الله عنه نے کوئی آیت یا حدیث بطور دلیل بیان فرمائی تھی یا سب صحابہ کرام رضی الله عنهم نے بلامطالبہ دلیل آپ کے حکم کو تسلیم کرلیا جو تقلید ہے ؟
غیرمقلدین کے لئے لمحۂ فکریہ
اب بھی اگر ہوش نہ آیا
موت کو پاؤگے جدھر جاؤگے
(82) آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے الله تعالی سے دعائیں مانگ مانگ کر قرآن پاک کی ساتوں لغات پر تلاوت کے اجازت لی تھی مگر حضرت عثمان رضی الله عنه نے صحابہ کرام رضی الله عنهم کے مشورہ سے لغت قریش کے علاوہ باقی چھ 6 لغات پر قرآن پاک کی تلاوت سے منع فرمادیا، اس پر کوئی آیت یا حدیث پیش نہ فرمائی، امت کو اختلاف سے بچانے کی مصلحت تھی ، سب لوگوں نے آپ کے اس فرمان کو بلامطالبہ دلیل تسلیم کرلیا یہی تقلید ہے۔
دور صحابہ کرام رضی الله عنهم میں ایک بھی غیرمقلد نہیں تھا
(83) آنحضرت صلی الله علیه وسلم کے صحابہ کرام رضی الله عنهم کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز تھی جن کی مادری زبان بھی عربی تھی مگر بقول حضرت شاو ولی اللہ رحمه کہ حضرت صدیق اکبر رضی الله عنه کے بعد حضرت عمر رضی الله عنه ، حضرت عثمان رضی الله عنه ، حضرت علی رضی الله عنه اور حضرت عبداللهبن مسعود رضی الله عنه و ابن عباس رضی الله عنه کامیاب مجتہد تھے اور حضرت عبدالله بن عمر رضی اللهعنه اور حضرت امی عائشہ صدیقہ رضی الله عنها جزوی طور پر مجتہد تھے حجۃ اللہ بالغہ اور قرۃالعینین فیتفصیل الشیخین میں فرماتے ہیں صحابه دو گروه بودند مجتهد و مقلد معلوم ہوا کہ دور صحابہ کرام رضی الله عنهم میں ایک بھی غیر مقلد نہ تھا۔
غیرمقلد چھپ چھپ کر تقلید کرتے ہیں کیونکہ بغیر تقلید گزارہ نہیں
(84) زید نے ایک مرد کو زنا کی تہمت لگائی اس پر کتنی حد لگے گی ؟ صاف حدیث پیش کریں عورت پر قیاس نہ کریں ؟
صرف اپنے اصول پر قائم رہیئے کیونکہ آپکے نزدیک قیاس کرنا شیطانی عمل ہے
(85) سدھائے ہوئے کتے کا شکار حلال ہے : یہ قرآن و حدیث میں ہے ، اگر کوئی شخص شیر ، چیتے ، بھیڑیئے ، بندر ، باز ، شکرے وغیرہ کو تعلیم دے لے تو ان کا شکار حلال ہوگا یا حرام ؟ قیاس سے یا کسی نص سے ؟
(86) بھینس کو عربی میں : جاموس: کہتے ہیں۔ یہ لفظ نہ قرآن میں ہے نہ حدیث میں اب بھینس کا گوشت ، دودھ ، دہی ، گھی ، لسی ، پنیر حلال ہے یا حرام ؟ گائے پر قیاس کرکے یا کسی نص سے تو وہ پیش کریں ؟
(87) چوہا گھی میں گر کر مرجائے اس کا حکم حدیث میں موجود ہے ، اگر بلی کا بچہ ، خنزیر کا بچہ ، کتیا کا بچہ ، چھپکلی ، سانپ ، بچھو ، چیونٹی ، بھڑ ، جھینگر وغیرہ گھی میں گر کر مرجائیں تو ان کا حکم قیاس سے معلوم ہوگا یا کسی نص سے ؟
(88) اگر تیل ، دہی ، دودھ ، شربت ، سرکہ ، شیرے، لسی، عرق وغیرہ میں چوہا گر کر مرجائے تو اس کا حکم کسی صریح نص میں موجود ہے یا گھی پر قیاس سے معلوم کیا جائے گا؟
(89) کیا بیع العنب بالزبیب جائز ہے ؟ کسی نص سے یا بیع الرطب بالتمر پرقیاس کرکے ؟
(90) زید نے زینب کو تین 3 شرعی طلاقیں دیں ، اس نے بکر سے نکاح کیا ، پھر بکر نے اسے طلاق دے دی ، اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے ؟ یہ مسئلہ قرآن و حدیث میں ہے ، لیکن اگر بکر نے طلاق نہیں دی زینب نے خلع کرالی یا بذریعہ عدالت نکاح فسخ کرایا تو اب عدت گزار کر زید سے نکاحکرسکتی ہے یا نہیں ؟ اور اس کا ثبوت کسی صریح نص سے ہے یا محض طلاق پرقیاس سے؟
(91) آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے فرمایا سونے ، چاندی کے برتنوں میں کھانا حرام ہے ، اب سونے چاندی کے برتنوں میں پانی لے کر وضو یا غسل کرنا ، اس سے تیل لگانا ، اس کے قلم سے لکھنا ، اس کی سلائی سے سرمہ لگانا ، اس کی عطر دانی سے عطر چھڑکنا حلال ہے یا حرام اور دلیل نص صریح ہے یا محض قیاس ؟
(92) چاندی سونے کے ورق کھانا جائز ہے ہیں یا نہیں ؟ دلیل کوئی نص ہے یا کوئی قیاس ؟
(93) آنحضرت صلی الله علیه وسلم نے پتھروں سے استنجاء کا حکم فرمایا ۔ اب کوئی شخص کپڑے ، ٹشو پیپر ، روئی ، اون ، گھاس ، درخت کے پتوں سے استنجاء کرے تو پاک سمجھا جائے گا یا نہیں ؟ دلیل کوئی صریح نص ہے یا پتھر پر قیاس ؟
(94) لونڈی زنا کا ارتکاب کرے تو اس پر نصف حد ہے ، زانی غلام پر بھی نصف حد ہوگی تو کسی نص سے یا قیاس سے ؟
(95) غلام مرد ایک وقت میں چار عورتوں سے نکاح کرسکتا ہے ، آزاد مرد پر قیاس کرکے یا صرف دو عورتوں سے حد پر قیاس کرکے ، حضرت عمر رضی الله عنه کے زمانہ میں دوسرے قول پر اجماع ہوگیا ۔ آپ نص کا حکم پیش کریں ؟
(96) غلام تین طلاقوں کا اختیار رکھتا ہے یا دو کا یا ڈیڑھ کا ، جواب نص سے دیں نہ کہ قیاش سے ؟
(97) لونڈی کی طلاق کی عدت تین حیض ہے یا دو حیض یا ڈیڑھ حیض ، جواب نص صریح سے دیں ، قیاس نہ فرمائیں ؟
(98) جنبی کو غسل کیلئے پانی نہ ملے تو حدیث میں تیمم کا حکم ہے ، حائضہ یا نفاس والی کو پاک ہونے کے غسل کیلئے پانی نہ ملے تو اس کو بھی تیمم جائز ہے ؟ کسی صریح نص سے یا جنبی پر قیاس کرکے ؟
(99) قرآن پاک میں ہے کہ اگر سفر میں کاتب نہ ہو تو رہن رکھ لو ، گھر میں رہن رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟ کس نص سے ؟
(100) اگر سفر میں کاتب بھی موجود ہو تو بھی رہن رکھنا جائز ہوگا یا نہیں؟ جواب صریح نص سے دیں ؟
(101) الله تعالی فرماتے ہیں کہ پاخانہ سے فارغ ہوکر وضو کیلئے پانی نہ ملے تں تیمم کرلو ، اگر پیشاب یا خروج ریح یا خروج مذی یا قے یا خون بہنے سے یا آپ کے مذہب پر مس ذکر یا عورت کو چھونے سے وضو ٹوٹ جائے تو تیمم کا جواز نص سے ہے یا قیاس سے ؟
(102) اگر پانی موجود ہے مگر پیاس کا خوف ہے یا آٹا گودھنے کو پانی نہ بچے گا یا پانی کے استعمال بیمار ہونے یا بیماری بڑھنے کا خطرہ ہو تو تیمم جائز ہے یا نہیں اور دلیل نص صریح ہے یا کوئی قیاس ؟
(103) اگر پینے کی چیز میں مکھی گر کر مرجائے تو اس کو نکالنے کا حکم حدیث میں ہے ۔ اگر مکھی ، مچھر ، چیونٹی ، بھڑ ، جگنو وغیرہ دودھ ، شوربے، سرکے ، عرق میں گرجائیں تو ان کو کسی نص سے نکالیں گے یا قیاس سے ؟
(104) حدیث میں بغلوں کے بال اکھاڑنے کا حکم ہے) بخاری( آج کل غیر مقلد استرے سے صاف کراتے ہیں ۔ اس کی حدیث دکھائیں ؟
(105) جو غیرمقلد عورتیں پاؤڈر اور کریم سے بغلوں کے بال صاف کرتی ہیں وہ کس حدیث پر عمل کرتی ہیں ؟
(106) حدیث میں زیر ناف بال استرے سے لینے کا ذکر ہے ، غیرمقلد عورتیں کریم ، پاؤڈر کے استعمال میں کس حدیث پر عمل کرتی ہیں ؟
(107) الله تعالی نے قرض کے متعلق نصاب شہادت کے بارے میں یہ بیان فرمایا کہ دو مرد یا ایک مرد دو عورتیں ، اب سوال یہ ہے کہ میراث ، وصیت ، امانت ، غضب اور دیگر مالی معاملات میں بھی نصاب شہادت یہی ہوگا ؟ تو نص سے یا قیاس سے ؟
(108) کتے کے جھوٹے کا ناپاک ہونا تو حدیث میں ہے ۔ خنزیر ، شیر ، چیتا ، بھیڑیا ، بندر ، گینڈا ، گیڈر ، لومڑی ، وغیرہ درندوں کے جھوٹے کا حکم اس پر قیاس کرلیا جائے گا یا ہر ایک کیلئے نام بنام صریح نص پیش کرسکتے ہیں ؟
(109) مندرجہ بالا جانوروں کے جھوٹے کے حکم کے علاوہ ان جانوروں کے پیشاب ، پاخانے ، قے ، خون ، پسینے وغیرہ کے پاک یا ناپاک ہونے کی نام بنام صریح نصوص موجود ہیں یا یہ کام قیاس سے ہی لیا جائے گا ؟
حضرات گرامی ! نبی کریم صلی الله علیه وسلم کی حدیثوں پر عمل کرنے کا داعی فرقہ اہلحدیث تو خود قیاس پر عمل کرکے مشرک بنا بیٹھا ہے کیونکہ ان کے ہاں قیاس پر عمل کرنا شرک ہے اور ہم جو حنفی ہیں ہمیں یہ قیاس پر عمل کرنے سے مشرک بتلاتے ہیں ۔ بھلا یہ کہاں کا انصاف ہے کہ غیرمقلد اگر قیاس پر عمل کریں تو اہلحدیث کہلائیں ۔ فیصلہ اور انصاف جوش میں نہیں ، ہوش میں کریں ۔
(110) قرآن پاک میں پردہ کی آیت میں حصر کے ساتھ ان کا ذکر ہے جن سے پردہ نہیں ان کے علاوہ سب سے پردہ ہے مگر ان میں ماموں ، چچا ، تایا کا ذکر نہیں تو کیا ان تینوں سے پردہ فرض ہوگا یا اس وجہ سے کہ جن سے پردہ نہیں وہ محرم ہیں یعنی ان سے ہمیشہ کیلیئے نکاح حرام ہے اور یہ وجہ چچا ، ماموں ، تایا میں بھی موجود ہے اس لئے اس حصر کو توڑ دیا جائے گا اور ان تینوں سے بھی پردہ فرض نہ ہوگا؟
(111) قرآن پاک میں ماں باپ کے سامنے )اف( کہنے سے منع کیا گیا اب کوئی ماں باپ کو مارے ، پیٹے یا ان کے منہ پر تھوکے تو اس آیت کی دلالت سے وہ بھی حرام ہوگا یا نہیں ؟ کیا آپ دلالۃالنص کو مانتے ہیں یا نہیں ؟
(112) اگر آپ دلالۃالنص ، اشارۃالنص ، اقتضاءالنص کو مانتے ہیں کو ان کی جامع مانع تعریف بیان فرمائیں ؟
(113) اگر آپ ایسے مسائل میں قیاس کو مانتے ہیں ، تو اپنے آپ کو اہل قیاس کیوں نہیں کہتے ، اہلحدیث کیوں کہتے ہو ؟
(114) حنفی ، شافعی ، مالکی ، حنبلی بوقت ضرورت قیاس کو مانتے ہیں ان سب کا اصول فقہ موجود ہے ۔ آپ اگر قیاس کو مانتے ہیں تو اپنی جماعت کی مسلمہ کتب اصول فقہ کی فہرست دیں ۔ یہ کب لکھی گئیں اور ان میں سے کون کون سی آپ کے ہاں داخل نصاب ہیں ؟
(115) مذاہب اربعہ قیاس کو مانتے ہیں تو ان سب کی فقہ کی کتابیں موجود ہیں جو داخل نصاب اور مدار فتوی ہیں ، آپ اگر قیاس کو مانتے ہیں تو اپنی مسلمہ کتب فقہ جو داخل نصاب ہوں اور مدار فتوی ہوں ان کی فہرست بیان فرمائیں ؟
(116) آپ کے ہاں مجتہد کی شرائط وہی ہیں جو مذاہب اربعہ میں مسلم ہیں یا کچھ کم زیادہ ہیں تو ارشاد فرمائیں ؟
(117) کیا آپ کے ہر شخص میں شرائط اجتہاد کامل طور پر موجود ہیں یا بعض میں ؟
(118) ائمہ اربعہ کا مجتہد ہونا دلیل شرعی یعنی اجماع امت سے ثابت ہے ، آپ کے ہاں کون کون سے مجتہد ہوئے ہیں جن کو اہل السنۃ کی تمام جماعتوں نے اجتہاد کا جامع تسلیم کیا ہو ، ان کی تاریخ پیدائش وغیرہ بیان فرمائیں ؟
(119) آپ کے قیاسات قطعی ہوتے ہیں یا ظنی ، آپ کے ہاں قطعی اور ظنی کی تعریف اور ان کا حکم کیا ہے ، باحوالہ بیان فرمائیں ۔
(120) آپ کے مجتہدین میں اختلاف بھی ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر ہوتا ہے تو دونوں حق پر سمجھے جاتے ہیں یا ایک کو حق دوسرے کو باطل کہا جاتا ہے ؟
(121) اس اختلاف کی بنیاد ان کے اختلافی اصول ہیں تو وہ کس کتاب میں ہیں یا اختلاف محض اتباع ہوی سے ہوتا ہے
نبی پاک صلی الله علیه وسلم پر جھوٹ اور عوام سے فراڈ
(122) نواب صدیق حسن صاحب کی کتاب الروصۃ الندیہ ، نواب وحید الزماں کی نزل الابرار من فقہ النبی المختار ، کنز الحقائق من فقہ خیر الخلائق ، ہدیۃ المہدی من فقہ المحمدی ، میر نور الحسن کی کتاب عرف الجادی من جنان ہدی الہادی ، حسن علی کی کتاب النہج المقبول من شرائع الرسول ، ابوالحسن کی فقہ محمدیہ کلاں جو سب دور برطانیہ میں لکھی گئیں ، ان میں سے ایک بھی کسی اسلامی حکومت میں نہیں لکھی گئی اور نہ ان کو فقہ نبوی قرار دیا گیا ، ان کتابوں کا ہر ہر مسئلہ نبی معصوم علیه السلام سے ثابت ہے یا نبی علیه السلام کے نام سے محض ان پر جھوٹ باندھے گئے ہیں ؟ کیا اہلحدیث ہونے کیلئے نبی پاک صلی الله علیه وسلم پر جھوٹ بولنا بھی ضروری ہے ؟
(123) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم ان کتابوں کو نہیں مانتے ، اس کا کیا مطلب ہے کہ ان کتابوں کا وجود ہی نہیں ، یا ان کے لکھنے والے اہلحدیث نہیں ؟ یا انہوں نے اہلحدیث ہوکر قرآن و حدیث کی طرف جھوٹے مسئلے منسوب کئے ؟ تو ان جھوٹ بولنے والوں کے رد میں آپ کی جماعت کی طرف سے کون کون سی کتابیں لکھی گئیں ؟ اور ان جھوٹی کتابوں کے مقابلہ میں سچی کتابیں لکھنا ضروری تھا ، وہ کتابیں کون کون سی ہیں جن میں دین کے مکمل مسائل ہوں اور ان کو آپ کی پوری جماعت مانتی ہو ۔
(124) کیا یہ بات سچی نہیں کہ اہلحدیث ، حدیث کا نام لے کر اس قسم کی جھوٹی کتابیں لکھتے ہیں جس طرح اہل قرآن ، قرآن کا نام لے کر دین میں جھوٹ بولتے ہیں ۔ آپ لوگوں نے دین میں جب جھوٹ بولنا ہوتا ہے تو حدیث کا نام لے کر بولتے ہیں ۔
(125) بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم صرف حدیث کو مانتے ہیں ، ہم اہلحدیث ہیں تو یہ ایک جھوٹ ہے جیسے اہل قرآن کہتے ہیں کہ ہم صرف قرآن کو مانتے ہیں لیکن ایک بھی شخص نہیں جو اپنی زندگی کے مکمل مسائل قرآن کے مطابق ثابت کرسکے ۔ ایسے ہی ہمیں آج تک ایک اہلحدیث بھی ایسا نہیں ملا جو زندگی کے تمام مسائل تو کیا صرف نماز کے تمام جزئی مسائل حدیث سے دکھاسکتا ہو ۔
(126) اگر آپ اہلحدیث ہیں تو آپ کی حدیث کی کون سی کتاب ہے جس کا پہلاباب مجتہدین کو ابلیس ‏‎ ‎ثابت کرنے کے لئے باندھا گیا ہو اور احادیث سے ثابت بھی کیا ہو ۔ دوسرا باب تقلید مجتہد کو شرک ثابت کرنے کا باندھا ہو اور صریح آیات و احادیث سے ثابت کر دکھایا ہو کہ غیر مجتہدکا اجتہادی مسائل میں مجتہد کی تقلید کرنا شرک ہے ؟
(127) بعض جاہل ، عوام کو دھوکہ دیتے ہیں کہ ہم چونکہ اہلحدیث ہیں اس لئے حدیث کی ساری کتابیں ہماری ہیں ، یہ محض دعوی ہے دلیل نہیں جیسے منکرین حدیث کہتے ہیں ہم چونکہ اہل قرآن ہیں ، اس لئے قرآن ہمارا ہے تو کیا اہلحدیث ان کا یہ دعوی سن کر قرآن سے دستبردار ہوگئے ہیں ؟؟ مسعودی فرقہ کہتا ہے :ہم جماعت المسلمین ہیں اسلام ہمارا ہے ، ہمارے سوا سب غیرمسلم ہیں تو کیا اہلحدیث ان کا یہ دعوی سن کر اسلام سے دستبردار ہوچکے ہیں ؟؟ شیعہ کہتے ہیں : ہم محبان اہل بیت ہیں ، اہل بیت صرف ہمارے ہیں ، ہمارے علاوہ سب اہل بیت کے منکر ہیں ، تو کیا ان کا یہ دعوی سن کر اہلحدیث اہل بیت سے دستبردار ہوگئے ہیں ؟؟
(128) جس طرح اہل قرآن کا عمل بالقرآن صرف اتنا سامنے آیا کہ محدثین کو گالیاں دینا اور حدیث کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا اور شیعہ سے حب اہل بیت کا یہی ثبوت ملتا ہے کہ صحابہ کرام کو گالیاں دے لیں ۔ اسی طرح موجودہ ::اہلحدیث:: کا عمل بالحدیث اس سے زیادہ نہیں کہ فقہاء کو گالیاں دیں ، فقہ کے خلاف بدگمانیاں پھیلائیں ، بدزبانیاں کریں ۔ اس پر سینکڑوں اشتہارات اور رسالے ہم پیش کرسکتے ہیں بلکہ اس بدزبانی میں یہ لوگ اہل قرآن اور شیعہ سے سبقت لے گئے ہیں ۔
(129) اگر آپ کے نزدیک مجتہد اور اجتہاد و قیاس کی کوئی شرط نہیں ، ہر وہ شخص جو مدعی اسلام ہو اجتہاد کرسکتا ہے اور اس کے اجتہادات کو تسلیم کرنا لازمی ہے تو مرزا قادیانی ملعون ، مودودی ، اسلم جیراجپوری ، غلام احمد پرویز ، عنایت اللہ مشرقی اور ان کے وہ مسائل جو قرآن و حدیث کے نام پر جو انہوں نے پیش کئے ہیں وہ سب آپ کو مسلم ہیں یا نہیں ؟ اگر مسلم نہیں تو کیوں ، اس لئے آپ قرآن و حدیث کو نہیں مانتے یا ان کے فہم کو غلط کہتے ہیں تو فہم کے صحیح و غلط ہونے کا کیا معیار ہے ؟
(130) اور اگر دعوی اسلام کی بھی ضرورت نہیں تو پادری فانڈر ، گولڈ سیک ، صفدر علی ، عماالدیں ، رام چندر ، سوامی دیانند ، پنڈت شردھانند نے بھی اپنی کتابوں میں قرآن و حدیث کے نام سے بہت مسائل لکھے ہیں تو وہ سب آپ کو تسلیم ہیں یا نہیں ، عدم تسلیم کی وجہ بتائیں کہ اصل قرآن ، حدیث کا آپ کو انکار ہے یا ان کے فہم کو غلط سمجھتے ہیں ؟
(131) جب آپ کے نزدیک مجتہدین کا فہم قرآن و حدیث بھی غلط ، مرزا قادیانی ملعون وغیرہم کا فہم قرآن و حدیث بھی غلط ، سوامی دیانند وغیرہ کا فہم قرآن و حدیث بھی غلط تو آپ کے ہر جاہل کا فہم قرآن و حدیث جو ان سب کےہاں غلط ہے اس کی صحت کا کیا معیار ہے ؟
(132) کیا قرآن و حدیث میں فقہاء ، اہل استنباط ، اہل ذکر اور مجتہدین کے فہم کو ماننے کا حکم ہے؟ اگر ہے تو اس کو تسلیم فرمایئے ، رہا یہ کہ فقیہ کس کو مانا جائے ہر مدعی کو یا صرف اس کو جس کا فقیہ ہونا دلیل شرعی اجماع امت سے ثابت ہو ؟
(133) آپ کے نزدیک اوامر شرعیہ میں فرض ، واجب ، سنت مؤکدہ ، مستحب اور مباح کی درجہ بندی ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو ان کی جامع مانع تعریف ، ان کے منکر اور تارک کا حکم کیا ہے اور شریعت میں ہر ایک کے ثبوت کا کیا طریقہ ہے ؟
(134) آپ کے نزدیک منہیات شرعیہ میں حرام ، مکروہ تحریمی ، مکروہ تنزیہی اور گناہوں میں کبیرہ اور ضغیرہ کی تقسیم ہے یا نہیں ، اگر ہے تو ہر ایک کی جامع مانع تعریف ، اس کے منکر اور تارک کا حکم اور اس کے ثبوت کا شرعی طریقہ بیان فرمائیں ؟
(135) کیا کسی حدیث میں ہے کہ قیامت کو پہلے فرائض کا حساب ہوگا پھر نوافل کا ، آپ کے وہ افعال جن کو آپ نہ فرض مانتے ہیں نہ سنت نہ نفل وہ حساب کے کسی کھاتے میں پڑیں گے یا بیکار جائیں گے ؟
(136) حدیث کی جس قدر کتابیں آج دستیاب ہیں ان کے مؤلفین یا مجتہدین ہیں یا مقلدین جیسا کہ کتب طبقات سے ظاہر ہے ، ایک کتاب بھی کسی غیرمقلد کی تالیف نہیں بلکہ دنیا میں ایک حدیث بھی ایسی نہیں جس کے راویوں کو تاریخی شہادت سے غیرمقلد ثابت کیا جاسکے ۔ غیرمقلد اسے کہتے ہیں جو نہ شرائطاجتہاد کا جامع ہو اور نہ ہی تقلید کرے ، نااہل ہوکر دین میں رائے لگائے۔
طبقات غیر مقلدین
(137) کسی چیز کا ثبوت جیسے اقرار سے بھی ہوتا ہے شہادت سے بھی ہوتا ہے ، بلکہ علمائے اصول نے تو لکھا ہے )البینة متعدیة والاقرار حجة قاصرة المدخل ص135(بعض غیرمقلدین کہتے ہیں کہ ہم محدثین کو تب مقلد مانیں گے جب انکا اپنا اقرار ثابت ہو ۔ ہم کہتے ہیں کہ پھر انکو غیرمقلد کہنے کیلئے بھی انکا اقرار دکھانا ضروری ہوگا ، انکے محدث بلکہ مسلم ہونے کے لئے بھی انکا اقرار دکھانا ضروری ہوگا ، اگر صحابہ کرام رضی الله عنهم کے منکر بھی یہی مطالبہ کریں کہ صحابی وہی ہے جس کا اقرار ملے بلکہ کوئی یوں شرط لگادے کہ ثقہ وہی راوی ہوگا جس کا اقرار ہو کہ میں ثقہ ہوں اور کذاب وہی ہوگا جو خود کہے میں کذاب ہوں ۔ الغرض جن طبقات کی کتابوں سے ان کا محدث ہونا ثابت ہے ، مسلم ہونا ثابت ہے ان ہی سے ان کا مقلد ہونا ثابت ہے ، اسی طرح کوئی طبقات غیرمقلدین نامی پیش کریں ؟
(138) ائمہ مجتہدین کے‎ ‎اختلافات کی بنیاد احادیث اور صحابہ کرام کا اختلاف ہے ۔ اہل قرآن نے اس اختلاف کے بہانہ سے ائمہ کرام، صحابہ کرام اور احادیث سب کو چھوڑدیا ، بس ایک مرحلہ باقی ہے کہ اختلاف قرأت کی وجہ سے قرآن کو بھی چھوڑدیں ۔ غیر مقلدین نے ائمہ کرام اور صحابہ کرام کو توچھوڑدیا لیکن احادیث اور قرآن کو نہیں چھوڑا ۔ خود اہلحدیثوں میں یہ اختلاف موجود ہے ، اس لئے اہلحدیث مسلک کو بھی چھوڑ دینا چاہئے بلکہ اہل اسلام کے اختلاف سے اسلام کو بھی سلام کردیں ؟ الغرض اگر ایسا اختلاف مذموم ہے تو جہاں جہاں اختلاف ہے سب کو چھوڑنا چاہئے یا سب کو ماننا چاہئے ؟
غیرمقلد وکیل کا بیان
(139) ایک غیرمقلد کا کہنا ہے کہ میں نے)ترمذی شریف مترجم مولانا بدیع الزماں اہلحدیث ( خریدی کہ نماز ، روزہ کے تمام مسائل حدیث صحیح کے مطابق انجام دوں گا ، مگر اس کے مطالعہ سے مجھے مکمل مسائل تو نہ ملے ۔ البتہ مزید کئی غلط فہمیاں دور ہوگئیں ۔ میں یہ سمجھتا تھا کہ ناجی گروہ کا نام اہلحدیث ہے اور اہل قرآن گمراہ ہیں ، مگر) ترمذی ج 1 ص 198 (پر حدیث مل گئی کہ اے اہل قرآن وتر پڑھوجبکہ اہلحدیث کا نام مجھے حدیث میں نہیں ملا ۔
(140) میں سمجھتا تھا کہ ہر صحیح حدیث سب مسلمانوں کیلئے واجب العمل ہے مگر ترمذی شریف میں بےشمار مقامات پر یہ پڑھا کہ یہ حدیث صحیح ہے اور اس پر بعض کا عمل ہے اور بعض کا عمل اس کے خلاف ہے ۔
(141) میں یہ سمجھتا تھا کہ حدیث ضعیف واجب الرد ہے ، مگر ترمذی شریف میں بہت سی حدیثیں ایسی پڑھیں کہ امام ترمذی رحمه الله ان کو ضعیف کہنے کے باوجود لکھتے ہیں کہ فلاں فلاں لوگوں کا عمل اس کے موافق ہے ۔
(142) مثلآ وضو سے پہلے بسم الله کے باب میں فرماتے ہیں کہ امام احمد رحمه الله نے فرمایا اس باب میں کوئی حدیث ایسی نہیں پاتا جس کی اسناد عمدہ ہو اور کہا اسحاق نے اگر چھوڑدیا بسم الله کو قصدآ تو پھر وضو کرے ص 60 ( گویا ضعیف سے فرضیت ثابت ہورہی ہے ۔
(143) اب الاذنین من رأس میں ایک حدیث نقل کرکے فرماتے ہیں: اس حدیث کی اسناد کچھ ایسی مضبوط نہیں اور اسی پر عمل ہے اکثر اہل علم کا اصحاب اور تابعین سے کہ کان سر میں داخل ہیں اور یہی قول ہے سفیان ثوری اور ابن مبارک ، احمد اور اسحاق رحمهم الله عنهم کا )ص63(
(144) اور باب رومال سے بدن پوچھنے کا بیان بعد وضو کے میں ایک حدیث نقل کرکے فرماتے ہیں یہ حدیث غریب ہے اور اسناد اس کی ضعیف ہے اور اجازت دی ہے بعض علماء صحابہ کرام رضی الله عنهم نے اور جو بعد ان کے تھے رومال رکھنے کی بعد وضو کے)ص67(
(145) ص94 پر حدیث نقل کی ہے کہ حائضہ قرآن سے کچھ نہ پڑھے اور اس حدیث کو ضعیف بلکہ منکر لکھا ہے ، مگر ساتھ ہی لکھا ہے یہی قول ہےاکثر اہل علم کا صحابہ کرام اور تابعین عظام میں سے اور جو بعد ان کے تھےمثل سفیان ثوری اور ابن مبارک اور امام شافعی اور امام احمد اور اسحاق کا۔
(146) ص117 پر ایک حدیث کو ضعیف لکھ کر فرماتے ہیں : اسی پر عمل ہے اکثر اہل علم کا کہ جو اذان دے وہی تکبیر کہے:۔
(147) صفحہ 143 پر ایک حدیث کو ضعیف کہہ کر فرماتے ہیں : اور یہی مذہب ہے اکثر اہل علم کا کہ مکروہ کہتے ہیں اقعاء کو ۔
(148) ص164 پر ایک حدیث کو ضعیف کہہ کر فرماتے ہیں :: اور یہی مذہب ہے اکثر اہل علم کا ، اس کی مثالیں بہت ہیں، بعض احادیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی الله علیه وسلم اپنے فرمان پر عمل ضروری نہیں سمجھتے تھے ۔
(149) آپ صلی الله علیه وسلم لوگوں کو وقت رفع حاجت قبلے کی طرف منہ کرنے سے منع کرتے مگر خود اس کے خلاف قبلہ رو ہوکر رفع حاجت کرتے تھے ) ص 54:55
(150) عورت کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کو منع فرماتے مگر خود ایسے پانی سے غسل فرمالیتے تھے  ۔ ) ص 71+70 (
(151) آپ صلی الله علیه وسلم آگ کی پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو کا حکم دیتے مگر خود آگ کی پکی چیز کھاکر وضو نہیں کرتے تھے ۔ص75
(152) آپ صلی الله علیه وسلم فرماتے :: فجر کی نماز روشنی میں پڑھنے کا بہت ثواب ہے مگر خود اندھیرے میں پڑھتے تھے : ص103
(153) آپ صلی الله علیه وسلم فرماتے :: نماز میں گوشہ چشم سے ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت ہے ، مگر خود دیکھا کرتے تھے ۔ : ص239
(154) آپ صلی الله علیه وسلم لوگوں کو جنازہ کے ساتھ سوار ہوکر جانے سےمنع کرتے تھے مگر خود سوار ہوکر جاتے : ص374+373
(155) آپ صلی الله علیه وسلم فرماتے :: گدھے کے نمازی کے آگے آنے سے نمازٹوٹ جاتی ہے مگر خود نماز پڑھاتے رہے اور آگے گدھی پھرتی رہی : ص 162
نوٹ :: فقہاء اور محدثین نے ان میں تطبیقات بیان فرمائی ہیں، ایسی بظاہر اختلافی احادیث کی وضاحت پر امت پر سب سے پہلے امام محمد رحمه الله نے کتاب لکھی جس کا نام کتاب الحجۃ علی اہل المدینہ ہے پھر فقیہ محدث امام طحاوی رحمه الله نے شرح معانی الآثار اور مشکل الآثار تحریر فرمائیں ۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ غیرمقلدین کا اس فن میں کوئی حصہ نہیں ، اسی لئے اس فرقہ کے لوگ بکثرت منکر حدیث بنے ۔ غیرمقلدین کے ہاں امتیوں کی یہ تطبیقات حجت نہیں اس لئے ان کا فرض ہے کہ صریح نصوص سے کوئی تطبیق بیان فرمائیں۔
(156) امام عبدالله بن مبارک فرماتے ہیں الاسناد من الدین ولو لا الاسناد لقال من شاء ماشاء ) صحیح مسلم ( یعنی اسناد دین کا جزء ہے ، اگر اسناد نہ ہو تو جو شخص جو چاہے کہنے لگے ۔ یہ سند کا وجوب عقلی ہے یا شرعی؟ تو اس کی دلیل شرعی کیا ہے؟
(157) رسول الله صلی الله علیه وسلم کے بعد تحقیق کا حق ہر ہر جاہل کو ہے یا صرف اہل استنباط تحقیق کریں گے اور باقی ان کی تقلید کریں گے ؟
(158) امام ابن سیرین فرماتے ہیں : پہلے لوگ صحابہ کرام وغیرہ سند نہیں پوچھتے تھے، جب فتنہ واقع ہوا تو راویوں کے متعلق پوچھنے لگے تاکہ اہل السنۃ راوی کی روایت قبول کریں اور اہل بدعت کی حدیث قبول نہ کریں) مسلم( اگر سند کی تحقیق کا وجوب شرعی ہے تو پہلے کے لوگ اس واجب کے ترک سے گنہگار تھے یا نہیں اور اگر اس کا وجوب شرعی نہیں تو بعد والوں کا اسے واجب کہنا بدعت ہے یا نہیں؟
(159) کیا حدیث کے صحیح ہونے کیلئے راوی کا اہل السنۃ ہونا کافی ہے یا اور بھی شرائط ہیں؟ وہ کس نے کس زمانہ میں لگائیں؟
(160) کیا یہ صحیح ہے کہ امام بخاری رحمه الله نے 1435 ایسے راویوں سے حدیث لی جن سے امام مسلمرحمه الله نے حدیث نہیں لی اور ان میں سے 80 راوی سب کے نزدیک متکلم فیہ ہیں اور امام مسلم رحمهالله نے 1620 ایسے راویوں سے حدیث لی ہے جن سے  امام بخاری رحمه الله نے حدیث نہیں لی اور ان میں سے 160 راوی سب کے نزدیک متکلم فیہ ہیں )امعان النظر ص 57 ( یہ بعض راویوں کا رد یا قبول کرنا کسی دلیل شرعی سے ہے یا محض اپنی اپنی رائے سے؟
(161) جب خیرالقرون میں فیصلہ ہوگیا تھا کہ اہل بدعت کی حدیث مردود ہے تو امام بخاری و امام مسلم رحمه الله نے اس فیصلے کو مسترد کرکے اہل بدعت کی روایات اپنی کتابوں میں درج کرلیں ، یہ کسی دلیل شرعی سے ہوا یا محض رائے سے ؟
(162) وہ کون سی دلیل شرعی ہے کہ  امام بخاری رحمه الله عوف الاعرابی کی سند سے حدیث لائے جس کے متعلق ابن حجر شافعی رحمه الله فرماتے ہیں کہ کان قدریا رافضیا شیطانا یعنی تقدیر کا منکر اور شیطان رافضی تھا ۔ )تہذیب ص 167 ج 8 ( مگر امام اعظم ابو حنیفہ رحمه الله کی سند سے حدیث نہیں لی ۔
(163) عبدالملک بن اعین اخبث رافضی کی سند سے حدیث لی مگر امام جعفر صادق رحمه الله کی سند سے حدیث نہیں لی ۔
(164) حریز بن عثمان ، بہز بن اسد ، عباد بن یعقوب جو حضرت عثمان غنی رضی الله عنه کو برملا گالیاں بکتے تھے ، انکی سند سے حدیث لی اور امام شافعی رحمه الله سے حدیث نہ لی ۔
(165) جریر بن عبدالحمید حضرت امیر معاویہ رضی الله عنه کو اعلانیہ گالیاں بکتا تھا اس کی روایت لی ہے مگر امام شافعی رحمه الله کے استاد مسلم بن خالد سے حدیث نہیں لی۔
(166) جب اسناد دین ہے تو امام بخاری رحمه الله نے بے سند تعلیقات اور امام ترمذی رحمه الله نے فی الباب میں بے سند احادیث کیوں نقل فرمائیں؟
(167) کیا امام بخاری رحمه الله نے ایسے راویوں سے بھی صحیح بخاری میں حدیث لی ہے جن کو خود تاریخ میں ضعیف کہا گیا ہے؟
(168) صحیح بخاری کو اصح الکتب بعد کتاب الله کسی دلیل شرعی سے کہا جاتا ہے یا محض ابن صلاح کی تقلید میں؟
(169) بخاری اور مسلم آپ کے نزدیک پوری کی پوری واجب العمل ہیں یا ان کابعض حصہ ناقابل عمل بھی ہے تو اس کی تعیین فرمائیں۔
کتاب تجلیات صفدر صفحه نمبر 468 تا 494 تک جلد نمبر 3:

No comments:

Post a Comment